فاسفورس و نمکیات کی کمی جانوروں کی بڑھوتری کو متاثرکررہی ہے، محکمہ لائیوسٹاک

منگل مئی 11:10

قصور۔8 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 مئی2018ء)فاسفورس و نمکیات کی کمی جانوروں کی بڑھوتری کو متاثرکررہی ہے لہذالائیوسٹاک فارمرزمذکورہ کمی کوپورا کرنے کیلئے فوری اقدامات یقینی بنائیں۔ لائیوسٹاک وڈیری ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ قصورکے ترجمان نے بتایا کہ نمکیات کو مویشیوں و جانوروں کی خوراک میں انتہائی اہمیت حاصل ہے اور یہ نمکیات مختلف طریقوں سے جانورو ںکو فراہم کئے جاتے ہیں کیونکہ ان کی کمی جانوروں افزائش نسل اور کام کرنے کی صلاحیت کوکم کردیتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دودھ دینے والے مویشیوں میں دودھ کی مقداراورصحتمند گوشت کی پیداواری صلاحیت آہستہ آہستہ کم ہونے کا موجب بھی فاسفورس اور دیگر نمکیات کی کمی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مویشی پال حضرات جو چارہ جانوروں کو فراہم کررہے ہیں وہ نمکیات کے مقررہ معیارپرپورانہیں اترتا۔ انہوں نے کہا کہ مویشی پال حضرات کو چاہئیے کہ وہ سبز چارہ کاشت کرتے ہوئے زمین میں فاسفورسی کھادوں کا متوازن استعمال یقینی بنائیں تاکہ مویشیوں وجانوروں کی دودھ وگوشت کی پیداواری صلاحیت میں اضافہ ممکن بنایاجاسکے۔