Live Updates

پی ٹی آئی رہنما نعیم بخاری کی دلہن کی اپنے شوہر کے پاؤں دبانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

مجھ پر کوئی حملہ نہیں کیا گیا،علاج ہو رہا ہے اب پہلے سے بہت بہتر ہوں، نعیم بخاری کی گفتگو

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 8 مئی 2018 11:40

پی ٹی آئی رہنما نعیم بخاری کی دلہن کی اپنے شوہر کے پاؤں دبانے کی ویڈیو ..
لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔08مئی 2018ء) کچھ روز قبل ٹی آئی رہنما نعیم بخاری کو لندن کے زیر زمین ریلوے اسٹیشن پر گرنے سے چوٹ آئی جس کی وجہ سے انہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا تھا۔ لندن اسپتال میں زیر علاج ہونے پر ن لیگی کارکنان نے انہیں سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ نعیم بخارینے بیگم کلثوم نواز نے لندن میں زیر علاج ہونے پر تنقید کی تھی اور اب وہ خود لندن کے اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

اس دوران یہ پراپیگنڈا بھی کیا گیا کہ نعیم بخاری لندن میں گرنے سے زخمی نہیں ہوئے بلکہ ان پر حملہ کیا گیا ہے۔تاہم نعیم بخاری نے ایسی تمام باتوں کی تردید کی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور معروف قانون دان جو لندن میں پلیٹ فارم پر گر کر زخمی ہو گئے تھے۔اب ان کی حالت پہلے سے قدرے بہتر ہے۔

(جاری ہے)

نعیم بخاری نے ایک پروگرام کے لیے اپنا خصوصی پیغام ریکارڈ کروایا جس میں نعیم بخاری کا کہنا تھا کہ میرے ساتھ پیش آنے والے حادثے سے متعلق بہت ساری جھوٹی باتیں گردش کر رہی ہیں۔

کہ نعیم بخاری کو کسی نے دھکا دیا ہے لیکن ایسی تمام خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔میں سویا ہوا تھا اور مکمل طور پر ہوش میں نہیں تھا۔اس لیے میرے ساتھ یہ حادثہ پیش آیا۔لیکن میرا علاج ہو رہا ہے اور میں اب پہلے سے بہت بہتر ہوں۔۔نعیم بخاری کا مزید کہنا تھا کہ میری آنکھ کا نشان بھی اب بہتر ہو رہا ہے۔اس کے علاوہ ویڈیو میں یہ بھی دیکھا جا سکتا ہے کہ نعیم بخاری کی بیوی جن کو نعیم بخاری ہمیشہ اپنی دلہن کہہ کر مخاطب کرتے ہیں۔وہ نعیم بخاری کی خدمت میں مصروف ہیں اور نعیم بخاری  کے پاؤں دبا رہی ہیں۔نعیم بخاری کی بیوی اپنے شوہر کے پاؤں کیسے دبا رہی ہیں۔آپ بھی ویڈیو میں ملاحظہ کیجئے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات