رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران آمدنی میں 15 فیصد اضافہ ہوا، سعودی وزیر خزانہ

منگل 8 مئی 2018 11:50

ریاض ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2018ء) سعودی وزیر خزانہ محمد الجدعان نے کہا ہے کہ 2018ء کی پہلی سہ ماہی کے دوران قومی آمدنی میں 15 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق انہوں نے اعدادوشمار پیش کرتے ہوئے بتایا کہ 2018ء کی پہلی سہ ماہی کے دوران مجموعی آمدنی 2017ء کی پہلی سہ ماہی کے مقابلے میں 15 فیصد زیادہ ہوئی، تیل کے سوا دیگر ذرائع سے 52 ملین اور 3 لاکھ 16 ہزار ریال آمدنی ہوئی، 2017ء کے مقابلے میں 63 فیصد زیادہ رہی۔ تیل آمدنی 113 ملین 9 لاکھ 47 ہزار ریال ہوئی۔ یہ2017ء کے مقابلے میں 2 فیصد زیادہ ہے۔ الجدعان نے بتایا کہ مجموعی اخراجات 2017ء کے مقابلے میں 18 فیصد زیادہ ہوئے۔

متعلقہ عنوان :