بحیرہ جنوبی چین میں امن و آزادی ضروری ہیں، چینی وزیر اعظم

منگل مئی 11:50

جکارتہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 مئی2018ء) چین کے وزیر اعظم لی کی چیانگ نے کہا ہے کہ بحیرہ جنوبی چین میں امن اور استحکام ضروری ہے۔ انڈونیشیا کے دورے پر آئے ہوئے چینی سربراہ حکومت کا کہنا تھا کہ وہ اس مقصد کے لئے آسیان ممالک کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

اس دورے سے پہلے چینی وزیر اعظم نے کہا تھا کہ وہ انڈونیشیا کے ساتھ مل کر بین الاقوامی تعلقات کو ایک ایسی شکل دینا چاہتے ہیں، جس کی بنیاد انصاف، احترام اور سب کے لئے کامیابی پر رکھی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :