سعودی عرب، ریکارڈ پر مردہ شہری کو سامنے پاکر محکمہ ٹریفک کے اہلکار ششدر رہ گئے

منگل مئی 11:50

سعودی عرب، ریکارڈ پر مردہ شہری کو سامنے پاکر محکمہ ٹریفک کے اہلکار ..
جدہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 مئی2018ء) سعودی محکمہ ٹریفک کے افسران مردہ شہری عامر الشہری کو ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید کیلئے اپنے سامنے کھڑا پاکر حیرت زدہ رہ گئے۔ سعودی اخبار کے مطابق محکمہ ٹریفک کے ریکارڈ کے مطابق عامر الشہری انتقال کرچکا ہے تاہم اس کو لائسنس کی تجدید کے لئے سامنے دیکھ کر افسران حیران رہ گئے۔

(جاری ہے)

الشہری نے پریشانی کے عالم میں دریافت کیا کہ آخر آپ مجھے اپنے سامنے پاکر حیرت زدہ کیوں ہیں یہ سن کر محکمہ شہری کے اہلکار نے دریافت کیا سچ بتائو کہ قومی شناختی کارڈ میں جس انسان کی تصویر چسپاں ہے وہ تم ہی ہو شہری کا جواب اثبات میں سن کر اہلکار نے کہا کہ ہمارا سسٹم بتارہا ہے کہ آپ وفات پاچکے ہیں۔

لائسنس کی تجدید اس وقت تک نہیں کی جاسکتی تاوقتیکہ کہ آپ اپنے زندہ ہونے کا دستاویزی ثبوت نہ پیش کردیں۔ جدہ کے محکمہ ٹریفک کے اہلکاروں نے اصلاح کیلئے اس کی فائل ریاض بھیج دی ہے۔