کویتی امیگریشن حکام کاعدنان سمیع کے عملے کو کتا کہنے پر عدنان سمیع کو غصہ

عدنان سمیع کی کویت میں بھارتی سفارتخانے سے رابطہ کرنے کے باوجودسفارتخانہ نے کوئی مدد نہ کی

منگل 8 مئی 2018 11:50

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2018ء) گلوکار عدنان سمیع نے دعویٰ کیا ہے کہ کویت کے ایئر پورٹ پر امیگریشن عملے نے اٴْن کے عملے کو ’بھارتی کتا‘ کہا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی گلوکار عدنان سمیع نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر دعویٰ کیا ہے کہ کویت میں لائف کنسرٹ کے بعد واپسی پر ایئر پورٹ پر پہنچنے پر وہاں موجود امیگریشن حکام کی جانب سے اٴْن کے عملے کے ساتھ نہ صرف بدسلوکی کی گئی بلکہ انہیں ’’ بھارتی کتا ‘‘ بھی کہا گیا جب کہ کویت میں بھارتی سفارتخانے سے رابطہ کرنے کے باوجود کوئی مدد نہیں کی گئی۔

عدنان سمیع نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھارتی سفارتخانے کو مخاطب کرتے ہوئے برہمی کا اظہار کیا ان کا کہنا تھا کہ ہم لوگ آپ کے شہر میں محبت کے ساتھ آئے تھے اور وہاں ہمارے بھارتی بھائیوں نے ہمیں گلے بھی لگایا لیکن آپ کی جانب سے کوئی حمایت نہیں کی گئی حتیٰ کہ کویتی ایئر پورٹ کے امیگریشن نے بغیر کسی وجہ میرے عملے کے ساتھ بدسلوکی اور انہیں بھارتی کتا کہا اس کے باوجود آپ لوگ نے کچھ نہیں کیا۔

(جاری ہے)

عدنان سمیع نے اپنے ایک اور ٹوئٹ میں بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ساتھ ہوئے اس واقعے پر سشما سوراج سے بھی رابطہ کیا گیا اور انہوں نے واقعے کا نوٹس لیا جس پر میں اٴْن کا شکر گزار ہوں۔

متعلقہ عنوان :