سلمان خان کی قید کی سزا کے خلاف اپیل کی سماعت جودھ پور کی عدالت میں 17 جولائی تک ملتوی

منگل 8 مئی 2018 11:50

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2018ء) بالی وڈ اسٹار سلمان خان کی نایاب نسل کے ہرن کے شکار پر قید کی سزا کے خلاف اپیل کی سماعت جودھ پور کی عدالت نے 17 جولائی تک ملتوی کر دی گئی۔

(جاری ہے)

سلمان خان اپیل کی سماعت کے لئے ریاست راجستھان کے شہر جودھ پور کی عدالت میں پیش ہوئے، اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے اور پولیس کی اضافی نفری تعینات کی گئی، انکے وکیل کی جانب سے وقت مانگنے پر عدالت نے اپیل 17 جولائی تک موخر کر دی۔ 52 سالہ سلمان کو گزشتہ ماہ جودھ پور کی ایک عدالت نے 19 برس پہلے کالے ہرن کے شکار کے مقدمے میں 5 برس قید کی سزا دی تھی۔