اداکارہ ایشا دیول آجکل کہاں اور کس حال میں ہیں

اداکارہ ایشا دیول 2015 کے بعد اب تک کسی فلم میں نہیں آئیں، مجموعی طور پر 25 فلموں میں اداکاری کی لیکن 2015 کے بعد اب تک وہ کسی فلم میں نہیں آئیں ہیں ْ 2012 میں شادی کر لی اور پھر آخری مرتبہ 2015 میں فلم کی اس کے بعد وہ انڈسٹری سے دور ہو گئیں

منگل 8 مئی 2018 11:50

اداکارہ ایشا دیول آجکل کہاں اور کس حال میں ہیں
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2018ء) بالی ووڈ اداکار سنی دیول اور بوبی دیول کی بہن معروف ادکارہ ایشا دیول نے بہت سی فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے لیکن ان کو اصل شہرت معروف ترین فلم دھوم سے ملی جسے انوں نے شہرت کی بلندیوں تک پہنچا دیا تاہم انہوں نے 2012 میں شادی کر لی اور پھر آخری مرتبہ 2015 میں فلم کی اس کے بعد وہ انڈسٹری سے دور ہو گئیں تاہم اب ان کی ایک چھ ماہ کی بیٹی بھی ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایشا دیول نے 29 جون 2012 کو بھارت کی کاروباری شخصیت بھرت سے شادی کر لی تھی اور اس کے بعد ان گھر 23 اکتوبر 2017 کو ننھی پری آئی جو کہ اب چھ ماہ کی ہو چکی ہے جس کی پہلی مرتبہ تصویر سامنے آ گئی ہے جبکہ ایشا دیول کا بھی کافی وزن بڑھ چکاہے ۔ ایشا دیول نے 2002 میں بالی وو ڈ میں ’کوئی میرے دل سے پوچھے ‘ فلم کے ذریعے انٹری ماری اور بہترین ڈیبو اداکارہ کا ایوارڈ بھی حاصل کیا ، انہوں نے مجموعی طور پر 25 فلموں میں اداکاری کی لیکن 2015 کے بعد اب تک وہ کسی فلم میں نہیں آئیں ہیں ۔

متعلقہ عنوان :