سعودی خواتین میں بے روزگاری کی شرح میں بتدریج کمی

مملکت میں سعودی ملازمین کی تعداد میں اضافہ اور غیر ملکی ملازمین کی تعداد میں کمی واقع ہوگئی

منگل 8 مئی 2018 11:50

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2018ء) سعودی عرب میں مقامی شہریوں میں مالی سال 2017ء کی چوتھی سہ ماہی کے دوران میں بے روزگاری کی شرح 12.8 فی صد کی سطح پر برقرار رہی ہے۔ان اعداد وشمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ مارکیٹ مقامی مرد وخواتین کو روزگار کے مواقع مہیا کررہی ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق سعودی عرب کے ادارہ شماریات کے سربراہ ڈاکٹر فہد التخیفی سے اس حوالے سے گفتگو کی ۔

(جاری ہے)

انھوں نے بتایا کہ سعودی معیشت میں خواتین کی شرکت میں اضافہ ہوا ہے اور 2017ء کی چوتھی سہ ماہی میں سعودی معیشت کے مختلف شعبوں میں خواتین کی شرکت کا تناسب 19.4 فی صد رہا ہے جبکہ تیسری سہ ماہی میں یہ تناسب 17.8 فی صد تھا۔اس سہ ماہی کے دوران میں سعودی مردوں کی ملکی معیشت میں شرکت کی شرح 63.4 فی صد رہی ہے۔اس کے مقابلے میں تیسری سہ ماہی میں مردوں کی شرکت کی شرح 62.6 فی صد رہی تھی۔ڈاکٹر فہد التخیفی نے بتایا کہ سعودی خواتین میں بے روزگاری کی شرح میں بھی کمی واقع ہوئی ہے۔

متعلقہ عنوان :