نکاراگوا، پارلیمان نے پولیس کے ہاتھوں 45مظاہرین کی ہلاکت کے واقعات کی تحقیقات کیلئے کمیشن قائم کردیا

منگل 8 مئی 2018 11:50

مانا کوا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2018ء) نکاراگوا کی پارلیمان نے پولیس کے ہاتھوں 45مظاہرین کی ہلاکت کے واقعات کی تحقیقات کیلئے کمیشن قائم کردیا۔

(جاری ہے)

جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق پارلیمان کے قائم کردہ کمیشن کے ارکان کی تعداد 5 ہے جن میں سے زیادہ تر کا تعلق حکمران جماعت سے ہے۔ کمیشن پارلیمان سے باہر کام کرے گا اور حقائق تک پہنچنے کیلئے کسی بھی شہری سے پوچھ گچھ کرنے کا اختیار رکھتا ہے۔ کمیشن تین ماہ میں اپنی رپورٹ پارلیمان میں پیش کرے گا۔ واضح رہے کہ یہ ہلاکتیں حکومت مخالف مظاہروں کے دوران پولیس کے ہاتھوں ہوئی تھیں۔

متعلقہ عنوان :