سعودی عرب کی کمپنی کا 15شہروں میں 20 تفریحی مراکزقائم کرنے کا اعلان

منگل مئی 11:50

جدہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 مئی2018ء) سعودی عرب کی الترفیہ کمپنی نے 15شہروں میں 20 تفریحی مراکزقائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق التفیہ کمپنی کے چیئرمین عبداللہ الداوود نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عربکے 15 شہروں میں 20 تفریحی مراکز قائم کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ فی الوقت 2 بڑے تفریحی گیمز سینٹر قائم کرنے کی تیاریاں ہورہی ہیں۔ ان میں سے ایک جدہ اور دوسرا مشرقی علاقے میں قائم کیا جائے گا۔ ان مراکز میں سینما گھر، پبلک شو اور فنون وثقافت کے علاوہ ریسٹوران اور تجارتی مراکز بھی ہوں گے۔ انھوں نے کہا کہ ان مراکز کے قیام سے سعودی نوجوانوں کوملازمت کے مواقع میسر آئیں گے۔