سعودی عرب، جعلی خوشبوکے ایک لاکھ سے زیادہ ڈبے ضبط

منگل 8 مئی 2018 11:50

ریاض ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2018ء) سعودی عرب کے محکمہ کنٹرول نے کارروائی کرتے ہوئے خوشبوکے گودام پر چھاپہ مارکر ایک لاکھ 21 ہزار جعلی خوشبوں کے پیکٹ ضبط کرلئے۔

(جاری ہے)

سعودی وزارت تجارت کے حکام نے بتایا کہ نگراں ٹیموں نے مارکیٹ میں پھیلے ہوئے نقلی خوشبوکے ڈبوں کا سراغ لگالیا ہے۔ ٹیموں نے ایک گودام پر چھاپہ مارا جہاں سے 121ہزار ڈبے برآمد کرتے ہوئے وہاں کام کرنے والے ملازمین کو گرفتار کر کے سیکیورٹی فورس کے حوالے کردیا ہے اور گودام کے مالک کو پوچھ گچھ کیلئے طلب کرلیا گیا۔

متعلقہ عنوان :