داخلہ ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے اب تک 11 ارب 88کروڑ روپے سے زائد کے فنڈ جاری

منگل 8 مئی 2018 11:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2018ء) وزارت منصوبہ بندی ،ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں داخلہ ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے مجموعی طور پر اب تک 11ارب 88کروڑ روپے سے زائد کے فنڈ جاری کردیئے ہیں۔ حکومت نے ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے رواں مالی سال میں 15ارب 68کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز مختص کئے ہیں۔

(جاری ہے)

پلاننگ کمیشن کے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق حکومت نے فرنٹیئر کارپس بلوچستان کی استعداد کار بڑھانے کے لئے 65کروڑ، رزمک میں شوال رائفلز کے لئے رہائش گاہوں کی تعمیر کے لئے 19 کروڑ 66لاکھ ، کراچی میں رائفلز ونگ رہائش گائوں کی تعمیر کے لئے 61کروڑ 82لاکھ، عبداللہ شاہ غازی رینجرز کراچی کیلئے 75کروڑ ، ایچ 16 میں ماڈل جیل کی تعمیر کے لئے 80کروڑ، اسلام آباد میں ماڈل پولیس سٹیشن کے قیام اور پولیس اصلاحات کے لئے 30کروڑ سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔