پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان واحد ٹیسٹ 11 مئی سے شروع ہوگا

منگل مئی 12:00

ڈبلن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 مئی2018ء) پاکستان اور آئرلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان واحد ٹیسٹ 11 مئی سے ڈبلن میں شروع ہوگا۔ پاکستانی ٹیم اس سے قبل نارتھمپٹن شائر کو چار روزہ پریکٹس میچ میں 9 وکٹوں سے شکست دے چکی ہے۔

(جاری ہے)

ٹیسٹ سٹیٹس ملنے کے بعد آئرلینڈ کی یہ پہلی آزمائش ہے۔ پاکستانی ٹیم سرفراز احمد کی قیادت میں میدان میں اترے گی جبکہ آئرلینڈ کی قیادت کے فرائض ولیم پورٹر فیلڈ انجام دیں گے۔ واحد ٹیسٹ کھیلنے کے بعد پاکستانی ٹیم انگلینڈ کا دورہ کرے گی جہاں وہ دو ٹیسٹ میچ کھیلے گی۔

متعلقہ عنوان :