محمد عامر ٹیسٹ میں وکٹوں کی سنچری کے قریب

منگل 8 مئی 2018 12:00

ڈبلن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2018ء) قومی کرکٹ ٹیم کے لیفٹ آرم فاسٹ بائولر محمد عامر کو ٹیسٹ میں وکٹوں کی سنچری مکمل کرنے کیلئے 5 وکٹیں درکار ہیں۔

(جاری ہے)

توقع ہے کہ وہ آئرلینڈ کے خلاف واحد ٹیسٹ میچ میں یہ اعزاز حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ پاکستان اور آئرلینڈ کے مابین واحد ٹیسٹ 11 مئی سے ڈبلن میں شروع ہوگا۔ وہ اب تک 30 میچوں میں 95 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :