نویک جوکووچ، ملوس رانک اور گیل مونفس میڈرڈ اوپن کے دوسرے رائونڈ میں داخل

منگل مئی 12:00

میونخ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 مئی2018ء) نویک جوکووچ، ملوس رانک اور گیل مونفس میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق میڈرڈ میں جاری مینز سنگلز مقابلوںکے پہلے رائونڈ میں سابق عالمی نمبر ایک سربیا کے نویک جوکووچ نے جاپان کے کائی نیشیکوری کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی، ان کی جیت کا سکور 7-5 اور 6-4 رہا۔ کینیڈا کے ملوس رانک نے ارجنٹائن کے ککر کو بآسانی 6-3 اور 6-2 سے ہرا کر اگلے رائونڈ کیلئے کوالیفائی کیا۔ ایک اور میچ میں فرانس کے گیل مونفس نے بیلسشالی کو دلچسپ مقابلے کے بعد 6-2 ، 3-6 اور 6-3 سے ہرایا۔

متعلقہ عنوان :