آسٹریلوی کرکٹ ٹیم جون میں انگلینڈ کا دورہ کرے گی

منگل 8 مئی 2018 12:00

سڈنی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2018ء) آسٹریلوی کرکٹ ٹیم آئندہ ماہ انگلینڈ کا دورہ کرے گی جہاں وہ پانچ ون ڈے اور ایک ٹی 20 انٹرنیشنل میچ کھیلے گی۔

(جاری ہے)

دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 13 جون کو لندن میں کھیلا جائے گا۔ دوسرا ون ڈے 16 جون کو کارڈف، تیسرا 19 جون کو نوٹنگھم، چوتھا 21 جون کو چیسٹر لی سٹریٹ اور پانچواں 24 جون کو مانچیسٹر میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان واحد ٹی 20 انٹرنیشنل 27 جون کو برمنگھم میں کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :