جرمنی میں ٹیکسوں سے آمدنی توقعات سے ساٹھ ارب یورو زیادہ

منگل 8 مئی 2018 12:18

جرمنی میں ٹیکسوں سے آمدنی توقعات سے ساٹھ ارب یورو زیادہ
برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2018ء) جرمنی میں وفاقی، صوبائی اور مقامی حکومتوں کو ٹیکسوں کی مد میں2022 تک ہونے والی آمدنی اب تک کے اندازوں کے مقابلے میں قریب ساٹھ ارب یورو زیادہ رہے گی۔

(جاری ہے)

یہ بات جرمن اقتصادی جریدے نے اپنی ایک رپورٹ میں بتائی۔ دریں اثناء اگلے چار برسوں کے دوران ٹیکسوں سے ہونے والی آمدنی کے اندازوں سے متعلق ماہرین کے ایک سرکاری ورکنگ گروپ کا ایک اجلاس شہر مائنز میں ہوا۔ اس اجلاس کے نتائج وفاقی وزیر خزانہ اولاف شولس آج برلن میں پیش کریں گے۔

متعلقہ عنوان :