آسٹریلیا میں کوآلا بیئر کی آبادی کے تحفظ کے لیے بڑا حکومتی منصوبہ

حکومت آبادی کے تحفظ کے لیے اٹھائیس ملین یورو سے زائد کے برابر مالی وسائل خرچ کرے گی،بیان

منگل 8 مئی 2018 12:18

کینبرا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2018ء)آسٹریلیا کی حکومت وفاقی ریاست نیو ساؤتھ ویلز میں کوآلا جانوروں، جو کوآلا بیئر بھی کہلاتے ہیں، کی آبادی کے تحفظ کے لیے اٹھائیس ملین یورو سے زائد کے برابر مالی وسائل خرچ کرے گی۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق آسٹریلیا کی اس ریاست میں کوآلا کی مجموعی آبادی بہت کم ہو چکی ہے۔ ان رقوم سے نیو ساؤتھ ویلز میں کئی ایسے علاقے قائم کیے جائیں گے، جو کئی ہزار ہیکٹر رقبے پر پھیلے ہوئے ہوں گے اور جو کوآلا کے لیے افزائش نسل کی خاطر محفوظ خطے ہوں گے۔