خیلجی ملک میں صدارتی محل پر فضائی حملہ

حملے میں چھ افراد ہلاک، تیس زخمی، عمارت ایرانی حمایت یافتہ حوثیوںکے زیر قبضہ ہے،باغیوں کا حملے بارے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا

منگل 8 مئی 2018 12:18

خیلجی ملک میں صدارتی محل پر فضائی حملہ
صنعائ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2018ء) سعودی عسکری اتحاد نے یمنی دارالحکومت صنعاء میں صدارتی محل کی عمارت پر بمباری کی ہے، جس کے نتیجے میں چھ افراد ہلاک اور تیس کے قریب زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق یہ عمارت ایرانی حمایت یافتہ حوثی باغیوں کے زیر قبضہ ہے۔ ابھی تک باغیوں نے اس حوالے کوئی بیان جاری نہیں کیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں عام شہری بھی شامل ہیں۔ تاحال یہ بھی واضح نہیں کہ آیا اس حملے میں حوثی باغیوں کا کوئی لیڈر بھی مارا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :