چوہدری نثار کا ن لیگ سے صفایا

نوازشریف نے قیامت تک چوہدری نثار کو معافی نہیں دینی بے شک وہ سونے کا بن کر آجائے،معروف صحافی چوہدری غلام حسین کا تبصرہ

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 8 مئی 2018 12:15

چوہدری نثار کا ن لیگ سے صفایا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 مئی2018ء) معروف صحافی چوہدری غلام حسین کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم نوازشریف نے قیامت تک چوہدری نثار کو معافی نہیں دینی بے شک وہ سونے کا بن کر آجائیں۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے ن لیگ کے ساتھ خراب تعلقات کی خبریں بھی کئی عرصے سے میڈیا پر گردش کر رہی ہیں۔جس کے بعد چوہدری نثار علی خان نے ایک پریس کانفرس بھی کی۔

اسے متعلق گفتگو کرتے ہوئے معروف صحافی چوہدری غلام حسین کا کہنا تھا کہ چوہدری نثار نے اس پریس کانفرس میں جو بات کی ہے کہ نواز شریف کا نظریہ وہی ہے جو اچکزئی کا نظریہ ہے۔اور اس بات کے بعد اگر چوہدری نثار سونے کے بن کر بھی آ جائیں تو نواز شریف ان کو معاف نہیں کریں گے۔چوہدری نثار علی خان کا ن لیگ سے باب بند ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

اب چوہدری نثار پاکستان مسلم لیگ میں رہیں یا پھر آزاد امیدوار کے طور پر الیکشن لڑیں اس متعلق کچھ نہیں کہا جا سکتا۔

چوہدری غلام حسین کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعلی پنجاب و صدر ن لیگ شہباز شریف نے بہت کوشش کی کہ چوہدری نثار علی خان کے پارٹی تحفظات دور ہو سکیں اور اس مقصد کے لیے شہباز شریف نے چوہدری نثار کی ملاقات نواز شریف سے کروانے کی بہت کوشش کی لیکن نواز شریف چوہدری نثار سے ملاقات کرنے پر رضامند نہ ہوئے۔نواز شریف کا کہنا تھا کہ مجھے ایسی سیاست کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے جس میں میرے ساتھ میری بیٹی مریم نواز نہ ہوں۔

یاد رہے کہ سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے ن لیگ میں پارٹی ٹھفظات کا ذکر کرتے ہوئے یہ بھی کہا تھا کہ وہ 35 سال سے سیاست کر رہے ہیں اور اب ایسے نہیں ہو سکتا کہ وہ مریم نواز کی قیادت میں کام کریں۔چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ وہ نواز شریف یا شہباز شریف کی قیادت میں تو کام کر سکتے ہیں لیکن مریم نواز کی قیادت میں سیاست کرنا ان کو گوارا نہیں۔تاہم نواز شریف سیاست میں اب اپنی صاحبزادی مریم نواز کو بہت اہمیت دیتے ہیں۔اور مریم نواز ن لیگ کے جلسوں میں اپنے والد کے ہمراہ ہوتی ہیں۔