فلم’’راضی‘‘ کا ٹائٹل گانا جاری

منگل 8 مئی 2018 12:33

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2018ء) بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کی فلم’’راضی‘‘ کا ٹائٹل گانا جاری کردیاگیا ہے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ عالیہ بھٹ کی نئی فلم ’’راضی‘‘کا ٹائٹل گیت ’’راضی‘‘ جاری کردیاگیا۔

(جاری ہے)

فلم کے اس گیت میں عالیہ بھٹ کو بھارتی جاسوس بننے سے لیکر ایک پاکستانی کی اہلیہ بن کربھارت کیلئے جاسوسی کرتے دکھایاگیاہے۔راضی کے ٹریلرکو بے حد پسند کیاگیاہے۔فلم کی ہدایتکارہ میگھنا گلزار ہیں۔ فلم میں وکی کوشل اور عالیہ بھٹ اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔ فلم اگلے ہفتے نمائش کے لئے پیش کی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :