رنویر سنگھ کی فلم ’’سامبا‘‘ کی عکسبندی تاخیر کا شکار

منگل 8 مئی 2018 12:38

رنویر سنگھ کی فلم ’’سامبا‘‘ کی عکسبندی تاخیر کا شکار
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2018ء) بالی وڈ اداکار رنویر سنگھ کی نئی فلم ’’سامبا‘‘ کی عکسبندی تاخیر کا شکار ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ادکار رنویر سنگھ کی فلم ’’سامبا‘‘ کی عکسبندی روان ماہ شروع ہونا تھی لیکن رنویر سنگھ کے کندھے کی چوٹ کے باعث اب فلم کی عکسبندی جون میں شروع کی جائے گی۔ فلم رواں سال دسمبر ممیں نمائش کے لئے پیش کی جانی ہے لیکن اب لگ رہا ہے کہ فلم آئندہ سال نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔ فلم کے ہدایتکار روہت شیٹی ہیں، فلم سائوتھ فلم ’’ٹیمپر‘‘ کا ریمیک ہے۔ فلم کی کاسٹ میں سونو سود اور سارہ علی خان بھی ہیں۔

متعلقہ عنوان :