شردھا کپور فلم ’’ساہو‘‘ کی عکسبندی کے لئے ابوظہبی پہنچ گئیں

منگل 8 مئی 2018 12:38

شردھا کپور فلم ’’ساہو‘‘ کی عکسبندی کے لئے ابوظہبی پہنچ گئیں
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2018ء) بالی وڈ اداکارہ شردھا کپور فلم ’’ساہو‘‘ کی عکسبندی کے لئے ابوظہبی پہنچ گئیں جہاں وہ 90کروڑ کی لاگت سے 50روزہ شیڈول کی عکسبندی کرائیں گی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق شردھا کپور ایکشن سے بھرپور فلم ’’ساہو‘‘ کی عکسبندی کے لئے ابوظہبی پہنچ گئے ہیں،جبکہ فلم کی ٹیم اور پرابھاس پہلے سے ہی ابوظہبی میں موجود تھے ،فلم کی عکسبندی کا شیڈول 50 دنوں پر مشتمل ہے جس پر 90کروڑ روپے کی لاگت آئے گی۔