تحصیل شبقدر میں کنڈا کلچر کے خلاف مہم کامیابی سے جاری ہے‘ انتخاب عالم

منگل 8 مئی 2018 12:38

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2018ء) ایکسیئن پیسکو تحصیل شبقدر انتخاب عالم نے کہاہے کہ تحصیل شبقدر سمیت ملحقہ علاقوں میں کنڈا کلچر کے خلاف مہم کامیابی سے جاری ہے اور اس سلسلے میں درجنوں لوگوں کے خلاف ایف آئی آرز درج کرلی گئی ہیں اور بعض سے بھاری جرمانے بھی وصول کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ محکمے نے بجلی کے بلوں میں بقایات کی ریکوری بھی کرلی ہے ، شہری بجلی کی غیر قانونی طریقوں کے استعمال سے اجتناب کریں۔

انہوں نے کہاکہ رمضان المبارک کے مہینے میں سحری اور افطاری کے اوقات میں لوڈشیڈنگ نہیں کی جائیگی۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ رمضان المبارک کے مہینے میں بجلی کے غیر ضروری استعمال سے اجتناب کریں تاکہ روزہ داروں کو سحری اور افطاری کے اوقات میں ریلیف مل سکے۔