بورڈ بازار اور ناصر باغ میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن

منگل 8 مئی 2018 12:38

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2018ء) پشاور کی ٹائون تھری انتظامیہ نے بورڈ بازار اور ناصر باغ میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے دو ٹرک سامان ضبط کرلیا جبکہ کارسرکار میں مداخلت پر 15 افرا د کو گرفتارکرلیا گیا۔

(جاری ہے)

صوبائی حکومت اور ناظم ٹائون تھری محمد علی ارباب کی ہدایت پر ٹی ایم او ٹائون ہری نثار خان اور علاقہ مجسٹریٹ عنایت اللہ خان ‘ چیف آفیسر نصراللہ شاہ ‘ٹی او آر محمد فیضان‘ ٹی او آئی ہدایت اللہ نے بورڈ بازار اور ناصر باغ روڈ پرتجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا۔

اس دوران انہوں نے غیرقانونی تعمیرات مسمار کردیں اور دکانوں سے باہر پڑاہوا دو ٹرک سامان بھی ضبط جبکہ کارسرکار میں مداخلت پر 15 افراد کو گرفتار کرلیاگیا۔ ٹی ایم او نثار خان نے دکانداروں کوتنبیہ کی کہ اپنا سامان دکانوں کے اندر رکھیں بصورت دیگر سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :