تیمرگرہ کو کلین اور گرین بنانے کا عزم کررکھا ہے، ریاض محمد

منگل 8 مئی 2018 12:41

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2018ء) تیمرگرہ تحصیل کے ناظم ریاض محمد نے کہا ہے کہ علاقے میں تین ماہ پر مشتمل صفا ئی مہم شروع کی ہے جس کا مقصد تیمرگرہ کو کلین اور گرین بنانا ہے،عوام ٹی ایم اے کے اہلکاروں کے ساتھ صفائی مہم میں تعاون کریں۔ ان خیا لات کا اظہار انھوں نے ٹی ایم او تیمرگرہ عطاء اللہ خان کے ہمراہ صفائی مہم شروع کرنے کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ صفائی نصف ایمان ہے اور شہر کو صا ف ستھرا رکھنا ہماری ذمہ داری ہے، صفائی مہم کے لئے ٹی ایم اے کے ملازمین کو متحرک کیا ہے اور وہ دن رات کچرا اور کو ڑا کرکٹ ٹھکانے لگانے کے لئے خدمات انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے تاجروں اور عوام پر زور دیا کہ وہ ٹی ایم اے کے ملازمین کے ساتھ صفائی مہم میں تعاون کریں اور سڑک ،گلی کوچوں اور فٹ پاتھوںپر کو ڑا کرکٹ ڈالنے سے گریز کریں، کچرے کونصب ڈسٹ بن میں ڈالیں۔ انہوں نے کہا کہ خصوصی صفائی مہم تین ماہ تک جاری رہے گی اور اس مہم کے دوران تیمرگرہ کو کلین اور گرین بناکر دم لیں گے۔

متعلقہ عنوان :