عبدالولی خان یونیورسٹی اور ایم سن ویکسین اینڈ فارما لمیٹڈ کے تعاون کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط

منگل 8 مئی 2018 12:41

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2018ء) عبدالولی خان یونیورسٹی اور ایم سن ویکسین اینڈ فارما لمیٹڈکے درمیان مفاہمتی یاداشت پر دستخط ہوگئے۔ اس موقع پر ایم سن کے ایم ڈی اور سینیٹر دلاور خان کے صاحبزادے عباس خان، عدنان خان، سیف اللہ ، عبدالولی خان یونیورسٹی کے رجسٹرار عادل خان، ڈائریکٹر ورکس ڈاکٹر اسد خان اور ڈپٹی رجسٹرار طارق محمود بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

مفاہمت کی یادداشت کے تحت دونوں فریق ریسرچ و تحقیق کے میدان میں مشترکہ طور پر کام کریں گے اور باہمی طور پر کانفرنسز ، ورکشاپس ، سیمینار ز اور ٹریننگ منعقد کریں گے۔اس معاہدے کے رو سے شعبہ فارمیسی کے طلباء و طالبات کو انٹرن شپس کی سہولت بھی میسر ہوگی۔اس موقع پر عباس خان نے کہا کہ ترقی یافتہ اقوام کے شانہ بشانہ چلنے کے لئے انڈسٹری اور اکیڈیمی کو مشترکہ طور پر کام کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ عہد حاضر کے چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کے لئے ہمیں اپنی تمام توجہ ریسرچ و تحقیق پر مرکوز کرنا ہوگی۔

متعلقہ عنوان :