پروفیسر ڈاکٹر حزب الله ممبر سنڈیکیٹ منتخب

منگل مئی 12:41

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 مئی2018ء) پشاور یونیورسٹی شعبہ انوائرمنٹل سائنسز کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر حزب الله خان یونیورسٹی سنڈیکیٹ میں تدریسی شعبہ جات کے سربراہوں کی نشست پر ممبر سنڈیکیٹ منتخب ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولنگ ٹیچرزکمیونٹی سنٹر میں ریٹرننگ افسر پروفیسر ڈاکٹر زاہد انور کی قیادت میں یونیورسٹی انتظامیہ کے فضل رازق اورلقمان خان پرمشتمل کمیٹی کی زیر نگرانی ہوئی جس میں تمام 40 ووٹ پول ہوئے ،پروفیسرڈاکٹر حزب الله خان نے 21جبکہ ان کے مدمقابل انسٹیٹیوٹ آف ایجوکیشن اینڈ ریسرچ کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر ارشد علی نے 19ووٹ حاصل کیے۔

متعلقہ عنوان :