سعودی خواتین کے لیے ڈرائیونگ فیس کا اعلامیہ جاری

سعودی خواتین کے لیے ڈرائیونگ سیکھنے کے لیے فیس مقرر کر دی گئی

Sadia Abbas سعدیہ عباس منگل 8 مئی 2018 12:37

سعودی خواتین کے لیے ڈرائیونگ فیس کا اعلامیہ جاری
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 مئی2018ء) سعودی خواتین کو ڈرائیونگ سیکھانے کے لیے فیس 2250 ریال مقرر کر دی گئی ہے ۔ مزید تفصیلات کے مطابق کنگ عبدالعزیز یونیورسٹی جدہ میں گاڑیوں کی ڈرائیونگ سکھانے والے اسکول کے انچارج ڈاکٹر عبداللہ سبتان نے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ خواتین کو ڈرائیونگ سکھانے کی فیس 2250ریال مقرر کی گئی ہے۔

تاہم عبداللہ سبتان نے نے میڈیا کہ اس سوال کا کوئی جواب نہیں دیا کہ ابھی تک کتنی خواتین ڈرائیونگ سیکھ چکی ہیں۔ تاہم یونیورسٹی نے ڈرائیونگ فیس سے قبل اعلامیہ جاری کیا تھا کہ 18000 خواتین کو ڈرائیونگ سیکھانے کے لیے انتطامات مکمل کر لیے گئے ہیں اور یہ خواتین 120 ٹرینر خواتین کی نگرانی میں ڈرائیونگ سیکھیں گیں۔ اس کے علاوہ عبداللہ سبتان نے کہا کہ یکم جون سے خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت کے شاہی فرمان پر عملداری کے لیے مخلتف اقدامات کیے جا رہے ہیں جن میں خواتین ٹریفک پولیس کی بھرتیاں بھی شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

عبداللہ سبتان نے مزید تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب میں محکمہ ٹریفک کے ڈائریکٹر بریگیڈیئر جنرل محمد بن عبداللہ البسامی نے کہاہے کہ اس وقت سعودی خواتین ٹریفک کے حوالے سے مختلف ذمّے داریاں انجام دے رہی ہیں۔ ان ذمّے داریوں میں دوران ڈرائیونگ سیٹ بیلٹ نہ باندھنے اور ہاتھ سے موبائل فون کے استعمال جیسی خلاف ورزیوں پر نظر رکھنا خاص طور پر شامل ہے۔

مقامی ذرائع سے حاصل ہونے والی تفصیلات کے مطابق عبداللہ سبتان نے بتایا کہ ٹریفک پولیس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت دینے سے متعلق شاہی فرمان پر یکم جون سے عمل درآمد شروع کر دیا جائے گا اور اس شاہی فرمان پر منظم عملداری کے لیے اور ٹریفک کا نظام بنا کسی استثنیٰ کے مردوں اور خواتین کے لیے یکساں بنانے کے لیے یہ تیاریاں کی جا رہی ہیں۔