اسٹیج اداکار محمود خان کے انتقال بعد ان کے اہلخانہ کہاں اور کس حال میں ہیں

بیٹے کا ایسا انکشاف جس نے ہر آنکھ کو آبدیدہ کر دیا

منگل مئی 12:54

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 مئی2018ء) ٹی وی ، فلم اور تھیٹر کے نامور کامیڈین اداکار محمود خان (مرحوم ) کا بیٹا افضل محمود والد کی وفات کے بعد خاندان کی کفالت کیلئے رکشہ چلانے پر مجبور ہوگیا۔

(جاری ہے)

اس حوالےسے گفتگو کرتے ہوئے اداکار محمود خان کے بیٹے افضل محمود خاں نے کہا کہ والد کی وفات کے بعد حکومت ، دوستوں اور رشتہ داروں نے منہ موڑ لیا ہے ، کرایہ کے مکان میں مقیم بیوہ والدہ اور خاندان کی کفالت کیلئے رکشہ چلاتا ہوں ۔

میرے والد نے 40سال تک فن کی خدمت کی مگر حکومت نے میرے خاندان کی کوئی مدد نہیں کی ہے جب وہ بیمار تھے تو پنجاب حکومت نے میری فیملی کو ماہانہ وظیفہ اور گھر دینے کا وعدہ کیا تھا جو ابھی تک پورا نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ فنکار دوست وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے اپیل کرتا ہوں کہ میرے خاندان کی فلاح کیلئے فوری طور پر گھر اور ماہانہ وظیفہ فراہم کیا جائے تاکہ میرا خاندان بھی عزت سے زندگی گزار سکے ۔