دوسرے ممالک میں جانے کی بجائے ہمیں پاکستان میں رہ کر فن کی خدمت کرنی چاہیے ‘ماریہ واسطی

منگل مئی 12:54

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 مئی2018ء) ٹی وی کی نامور اداکارہ ماریہ واسطی نے کہا ہے کہ کامیابی کے لئے محنت اور منزل پانے کی جستجو ہونا نہایت ضروری ہے ،کسی کام کو جب توجہ اور لگن سے کیا جائے تو کامیابی انسان کے قدم چومتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ میں نے اپنے فنی کیریئر کے آغاز میں سخت محنت کی اور اپنے سینئرز کے تجربات سے بھرپور فائدہ اٹھایا جس نے میری کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔

انہوںنے کہا کہ دوسرے ملکوں میں جاکر اداکاری کرنے کی بجائے ہمیں اپنے وطن پاکستان میں رہ کر فن کی خدمت کرنی چاہیے ،اچھا اورمعیاری کام پاکستان میں بھی کیا جاسکتا ہے ۔ماریہ واسطی نے کہا کہ نئے فنکاروں کیلئے میرا پیغام ہے کہ وہ اپنے کام کو محنت اورلگن سے سرانجام دیں اور سفارش سے دور رہیں تو کامیابی لازمی آپ کے قدم چومے گی ۔

متعلقہ عنوان :