ٹی وی ڈرمہ سیریز ’’چوکی نمبر 420‘‘میں بہترین اداکاری ،افتخار ٹھاکر کا اداکار جمیل بھٹہ کو پانچ ہزار نقد انعام

منگل مئی 12:54

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 مئی2018ء) ملتان سے تعلق رکھنے والے اداکار جمیل بھٹہ کو کامیڈی ٹی وی ڈرامہ سیریز ’’چوکی نمبر 420‘‘میں بہترین اداکاری کامظاہرہ کرنے پر سینئر کامیڈین اداکار افتخار ٹھاکر نے 5000روپے نقد انعام دیا جس پر اداکار نے حوصلہ افزائی کرنے پر انکا شکریہ ادا کیا۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے جمیل بھٹہ نے کہا کہ سینئرز کی جانب سے حوصلہ افزائی کرنے سے ہمارے جیسے جونیئر فنکاروں کا حوصلہ بڑھتا ہے ۔انہوںنے کہاکہ لاہور کے فنکار انتہائی محبت کرنے والے لوگ ہیں جبکہ لاہو رکے لوگ فن اورفنکار کے بہت بڑے قدردان ہیں ۔ یادرہے کہ اداکار افتخار ٹھاکر جمیل بھٹہ کے استاد بھی ہیں ۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :