ْپلک رانا کی اسٹیج ڈرامہ ’’ مینوں اپنا بنا ‘‘ میں شاندار پرفارمنس نے شائقین کے دل موہ لئے

منگل 8 مئی 2018 12:54

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2018ء) معروف اداکارہ پلک رانا کی اسٹیج ڈرامہ ’’ مینوں اپنا بنا ‘‘ میں شاندار پرفارمنس نے شائقین کے دل موہ لئے ،شائقین داد دیئے بغیر نہ رہ سکے۔پلک رانا آج کل شائقین کے پر زور اصرار پر الفلاح تھیٹرمیں اسٹیج ڈرامہ ’’ مینوں اپنا بنا‘‘ میں اپنے حسن کا جادو جگا رہی ہیں۔

(جاری ہے)

ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں آفرین خانسدرہ نورسونیا چوہدریماریہ مسکراہٹ اور دیگر ہیں۔

جبکہ ڈرامہ کے پروڈیو ارشد چوہدری ہیں ۔اس حوالے سے پلک رانا نے کہا کہ یہ سب خدا کا فضل اور شائقین کی بدولت ممکن ہے، میری ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ اپنے شائقین کو مایوس نہ کروں۔میرا کسی سے مقابلہ نہیں ہے اور وہ تمام توجہ اپنے کام کی طرف رکھتی ہوں جس کی وجہ سے آج اس مقام پر ہوں۔انہوں نے کہا کہ جب آپ شائقین کی خواہشات کا احترام کرتے ہیں تو وہ یقینا آپ کی پرفارمنس کو داد بھی دینگے۔

متعلقہ عنوان :