قومی اسمبلی میں پاکستان شہریت (ترمیمی) بل 2018ء پیش کردیا گیا

منگل مئی 12:54

قومی اسمبلی میں پاکستان شہریت (ترمیمی) بل 2018ء پیش کردیا گیا
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 مئی2018ء) قومی اسمبلی میں پاکستان شہریت (ترمیمی) بل 2018ء پیش کردیا گیا۔ منگل کو قومی اسمبلی میں عبدالوسیم نے پاکستان شہریت ایکٹ 1951ء میں مزید ترمیم کرنے کا بل پاکستان شہریت (ترمیمی) بل 2018ء پیش کرنے کی اجازت چاہی۔

(جاری ہے)

عبدالوسیم نے اس بل کے اغراض و مقاصد بتاتے ہوئے آگاہ کیا کہ پاکستان بنانے میں اپنا کردار ادا کرنے والے آج بھی اپنی شناخت تلاش کرتے پھرتے ہیں، ایسے لوگوں میں کراچی میں بڑی تعداد رہتی ہے تاہم ان کو شناختی کارڈ نہیں مل رہے۔سپیکر نے حکومت کی طرف سے مخالفت نہ کرنے پر عبدالوسیم نے بل متعارف کرایا جسے متعلقہ کمیٹی کے سپرد کردیا گیا۔