قومی اسمبلی، جانوروں پر بے رحمانہ تشدد کے سدباب کیلئے بے رحمی حیوانات (ترمیمی) بل کی منظوری دیدی

منگل 8 مئی 2018 12:56

قومی اسمبلی، جانوروں پر بے رحمانہ تشدد کے سدباب کیلئے بے رحمی حیوانات ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2018ء) قومی اسمبلی نے جانوروں پر بے رحمانہ تشدد کے سدباب کے لئے بے رحمی حیوانات (ترمیمی) بل کی منظوری دے دی جس کے تحت جانوروں پر بے رحمانہ تشدد کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جاسکے گی۔

(جاری ہے)

منگل کو قومی اسمبلی میں سید نوید قمر نے انسداد بے رحمی حیوانات (ترمیمی) بل سینٹ کی منظور کردہ صورت میں زیر غور لانے کی تحریک پیش کی جس کی منظوری کے بعد سپیکر نے اس کی ایوان سے شق وار منظوری لی۔

شیریں مزاری نے کہا کہ شق 9 میں جرمانہ سے غریب آدمی متاثر ہوگا۔ اس کو دیکھا جائے۔ سید نوید قمر نے کہا کہ مہذب معاشرے میں جانوروں کو مارنا درست نہیں۔ یہ پرانا بل ہے جس کو اپ ڈیٹ کیا جارہا ہے۔ شیریں مزاری سے گزارش ہے کہ وہ اپنی ترمیم واپس لیں۔ نوید قمر نے بل منظوری کے لئے پیش کیا جس کی ایوان نے منظوری دے دی۔