کوھاٹ یونیورسٹی میں اپنی نوعیت کی پہلی سوشل میڈیا کانفرنس

منگل 8 مئی 2018 13:02

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2018ء) کوھاٹ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں اپنی نوعیت کی سب سے بڑی سوشل میڈیا کانفرنس کا انعقاد ‘پاکستان بھر کے اس شعبے سے وابستہ افراد کی شرکت کی۔ تفصیلات کے مطابق کوھاٹ یونیورسٹی کے افتخار آڈیٹوریم میں آل پاکستان سوشل میڈیا کانفرنس منعقد کی گئی جس کا اہتمام یونیورسٹی انتظامیہ نے کیا تھا جس کے لئے مول کمپنی نے تعاون کیا تھا۔

اس موقع پر ممبر قومی اسمبلی شہریار آفریدی‘ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جمیل احمد‘ فدا کاکاخیل ‘ ممبر صوبائی اسمبلی ضیاء اللہ بن گش ‘ ضلع ناظم نسیم آفریدی‘ مول کمپنی کے عہدیداران کے علاوہ دیگر شہروں سے آنے والے مہمانان ڈاکٹر فرہاد اللہ ‘ رابعہ پاشا‘محمد اسماعیل‘ شہیر سیالوی ‘حماد صافی ‘پرویز خان اور یونیورسٹی سٹوڈنٹس نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

مقررین نے سوشل میڈیا ‘کرنٹ چیلنجز اوران سے نمٹنے کے لئے نوجوانوں پر عائد ذمہ داریوں کے حوالے سے خصوصی لیکچرز دیئے۔ ڈاکٹر فرہاد اللہ کے اسلامی نقطہ نظر سے مدلل گفتگو اورشہیر سیالوی کی قومی حب الوطنی پر گفتگو نے نوجوانوں کا خون گرما کے رکھ دیا۔ شہریار آفریدی نے کوھاٹ یونیورسٹی میں اپنی نوعیت کا واحد اورپہلا ڈیجٹیل آڈیٹوریم اورکمپنی باغ میں قائم کردہ آئی ٹی پارک یونیورسٹی میں قائم کرنے کا اعلان کیا۔واضح رہے کہ ایم پی اے ضیاء اللہ بنگش نے سوشل میڈیا کانفرنس کی کوھاٹ میں بنیاد رکھی جس کے تحت قبل ازیں دوکانفرنسز کرائی جاچکی ہیں۔ تقریب کے اختتام پر ایونٹ کے منتظمین کو شیلڈز دیئے گئے۔