لبریشن فرنٹ کی یاسین ملک سمیت پارٹی رہنمائوں کی مسلسل نظربندی کی مذمت

منگل 8 مئی 2018 13:19

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2018ء) مقبوضہ کشمیر میںجموںو کشمیر لبریشن فرنٹ نے اپنے چیئرمین محمد یاسین ملک اور پارٹی رہنمائوں نور محمد کلوال سراج الدین میر ، عبدالرشید مغلو، بشیر احمد راتھر(بویا) ،مشتاق احمد وانی، مشتاق احمد راتھر اوراسداللہ شاہ کی مسلسل نظر بندی کی شدید مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق لبریشن فرنٹ کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں اسے سرکاری دہشت گردی قراردیا ہے۔انہوںنے مشترکہ مزاحمتی قیادت کے پراگرام کو ناکام بنانے کے لئے قابض انتظامیہ کی طرف سے کرفیو اور دیگر سخت پابندیاںنافذ کرنے کی بھی شدید مذمت کی۔

متعلقہ عنوان :