ضلع باغ کے نواحی علاقوں میں امن کا نشان فاختہ کا بے رحمانہ شکارجاری‘کوئی پوچھنے والا نہیں

صبح و شام نوجوان اور بڑی عمر کے لوگ جن کو کوئی کام نہیں خا ص مقامات پر گھس بیٹھتے ہیں اور فاختہ کو نشانہ بناکر فخر سمجھتے ہیں ڈی سی اور ایس پی باغ نواحی علاقوں جس جس جگہ پولیس چوکیاں ہیں کی ذمہ داری لگا کر ان لوگوں کیخلاف کاروائی کریں‘عوامی حلقے

منگل 8 مئی 2018 13:19

بیس بگلہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2018ء) ضلع باغ کے نواحی علاقہ بیس بگلہ ملوٹ تھب غنی آباد رنگلہ لوہرکوٹ کہ علاقوں میں بے دردی سے فاختہ کا شکارکیا جانے لگا‘ محکمہ سو گیا‘ انتظامیہ بے حس -تفصیلات کے مطابق موسم بہار کی آمد کیساتھ بیس بگلہ‘ ملوٹ‘ رنگلہ‘ تھب‘ غنی آباد‘ بھٹی شریف ‘لوہر کوٹ اور دیگر علاقوں میں نایاب پرندوں خصوصا فاختہ جس کو امن کا نشان سمجھا جاتا ہے کا بے رحمانہ طور شکار کیا جانے لگا‘ کوئی پوچھنے والا نہیں صبح و شام نوجوان اور بڑی عمر کے لوگ جن کو کوئی کام نہیں خا ص مقامات پر گھس بیٹھتے ہیں اور فاختہ کو نشانہ بناکر فخر سمجھتے ہیں پاکستانی شہروں سے براستہ کوہالہ ڈھلکوٹ کارتوس دھڑا دھڑ باغ دھیرکوٹ اور بیسبگلہ کہ علاقوں میں آنے لگے مقامی انتظامیہ تو کیا محکمہ وائلڈ لائف بھی مردہ ہوچکی بعض ذمہ داران۔

(جاری ہے)

کا کہنا کہ ہم کسی کہ خلاف کارائی کرتے ہیں تو اوپر سے سفارشی فون آنے شروع ہوتے ہیں عوام علاقہ نے انتظامیہ سمیت شکاریوں کہ گھر والوں کو اللہ کا واسطہ دیتے کہا کہ ان بے زبان پرندوں کا شکار نہ کروں کیوں اللہ کہ عذاب کی دعوت دیتے ہو- ڈی سی اور ایس پی باغ تمام نواحی علاقوں جس جس جگہ پولیس چوکیاں ہیں کی ذمہ داری لگا کر ان لوگوں کہ خلاف سخت کاروائی کریں تاکہ ان نایاب پرندوں کی نسل کشی نہ ہو جو چند ماہ ان علاقوں میں ایک نسل تیار کرنے آتے ہیں -

متعلقہ عنوان :