آل راؤنڈر عبدالرزاق نے کرکٹ میں واپسی کیلئے کمر کًس لی

محمد وسیم نے کرکٹ میں واپسی کے لیے رضامند کیا ،ْعبد الرزاق

منگل 8 مئی 2018 13:31

آل راؤنڈر عبدالرزاق نے کرکٹ میں واپسی کیلئے کمر کًس لی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2018ء) پاکستان کے سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق نے کرکٹ میں واپسی کا اعلان کر دیا اور پہلے مرحلے میں ان کی واپسی ڈومیسٹک کرکٹ میں ہوگی۔وہ قائد اعظم ٹرافی میں پی ٹی وی کی جانب سے ایکشن میں دکھائی دیں گے اور اس سلسلے میں عبدالرزاق کا پاکستان ٹیلی ویژن کی ٹیم سے معاہدہ بھی ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

38 سالہ عبدالرزاق نے پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کو اپنا ہدف بنالیا ہے، انہوں نے آخری انٹرنیشنل میچ 5 سال پہلے کھیلا تھا۔

اس حوالے سے آل راؤنڈر عبدالرزاق نے کہا کہ انہیں محمد وسیم نے کرکٹ میں واپسی کے لیے رضامند کیا۔انہوں نے کہا کہ میں یہ بات بخوبی جانتا ہوں کہ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے مزید نہیں کھیل سکتا اور ڈومیسٹک کرکٹ میں میری واپسی کا مقصد قومی ٹیم میں واپسی نہیں ہے۔