آسٹریلیا نے انگلینڈ کے خلاف ون ڈے اور ٹی 20 سیریز کے لئے الگ الگ ٹیموں کا اعلان کر دیا

ٹم پائن ون ڈے اور ایرن فنچ ٹی 20 ٹیم کی قیادت کے فرائض انجام دیں گے

منگل 8 مئی 2018 13:33

سڈنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2018ء)آسٹریلیا نے انگلینڈ کے خلاف ون ڈے اور ٹی 20 سیریز کے لئے الگ الگ ٹیموں کا اعلان کر دیا ہے جس کے مطابق ٹم پائن ون ڈے اور ایرن فنچ ٹی 20 ٹیم کی قیادت کے فرائض انجام دیں گے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا آئندہ ماہ انگلینڈ کا دورہ کرے گی جہاں وہ پانچ ون ڈے اور ایک ٹی 20 میچ کھیلے گی ،ْاعلان کردہ ون ڈے سکواڈ میں ٹم پائن (کپتان)، ایرن فنچ، ایشٹن ایجر، ایلیکس کیری، جوش ہیلزوڈ، تراوس ہیڈ، نیتھن لائن، گلین میکسویل، شان مارش، جے رچرڈسن، کین رچرڈ سن، ڈی آرکی شارٹ، بلی سٹینلیک، مارکس سٹوئنز اور اینڈریو ٹائی شامل ہیں۔

ٹی 20 سکواڈ میں ایرن فنچ (کپتان)، ایلیکس کیری، ایشٹن ایجر، تراوس ہیڈ، نک میڈنسن، گلین میکسویل، جے رچرڈسن، ڈی آرکی شارٹ، بلی سٹینلیک مارکس سٹوئنز، مچل سویپسن، اینڈریو ٹائی اور جیک وڈرمتھ شامل ہیں۔