لاہور ہائیکورٹ نے زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے سینڈیکیٹ کو کام سے روکنے کیلئے دائر درخواست مسترد کر دی

منگل مئی 13:33

لاہور۔8 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 مئی2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے سینڈیکیٹ کو کام سے روکنے کیلئے دائر درخواست مسترد کر دی،،لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے منگل کو کیس کی سماعت کی،عدالتی سماعت کے دوران درخواست گزار اعجاز بھٹی کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ یونیورسٹی کے مستقل وائس چانسلر کی تعیناتی تک سینڈیکیٹ کام کرنے کا مجاز نہیں،انہوں نے کہا کہ قائم مقائم وائس چانسلر ڈاکٹر ظفر اقبال اپنے اختیارات کا غلط استعمال کرتے ہوئے سینڈیکیٹ کے اجلاسوں کی صدارت کرتے ہیں لہذا عدالت سینڈیکیٹ کو کام سے روکنے کا حکم دے،زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے وکیل ملک اویس خالد نے عدالت کو بتایا کہ یونیورسٹی ایکٹ کے سیکشن 14 کے تحت سینڈیکیٹ خود مختار اتھارٹی ہے جسے کام سے نہیں روکا جا سکتا، فریقین کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دی۔