بینگن کی فصل کو کیڑوں سے بچانے کیلئے حفاظتی اقدامات کی ہدایت

منگل 8 مئی 2018 13:33

فیصل آباد۔8 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2018ء) محکمہ زراعت نے بینگن کی فصل کو تنے کی سنڈی ، پھل کی سنڈی ، چست تیلے ، سست تیلے ، سفید مکھی اور جوؤں کے حملہ سے بچانے کیلئے فوری حفاظتی اقدامات کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ کاشتکار بینگن کی فصل کی مناسب دیکھ بھال یقینی بنائیں اور اسے ضرررساں کیڑوں کے حملہ سے بچانے کیلئے بھی فوری تدارکی انتظامات کریں تاکہ انہیں مالی نقصان کاسامنا نہ کرناپڑے۔

(جاری ہے)

محکمہ کے ترجمان نے کہاکہ تنے اور پھل کی سنڈی کے حملہ کی صورت میں فصل پر لارسبین یا طال سٹارکو چار سے پانچ سی سی فی لیٹر پانی میں ڈال کر سپرے کیاجائے۔اسی طرح چست تیلے کے تدارک کیلئے ٹیماران یا سنڈافاس ، سست تیلے سے بچائو کیلئے ایڈوانٹیج یا ڈیلٹافاس ، سفید مکھی سے بچائو کیلئے موسپیلان یاپولو 4 سے 5 سی سی فی لیٹر ، جوؤں کے حملہ کی صورت میں فینٹروتھیان 4 سے 5 سی سی فی لیٹر ملا کر سپرے کیاجائے تاکہ پھل کو محفوظ رکھاجاسکے۔

متعلقہ عنوان :