قومی اسمبلی نے پاکستان بیت المال (ترمیمی) بل 2017ء کی منظوری دے دی

منگل 8 مئی 2018 13:38

قومی اسمبلی نے پاکستان بیت المال (ترمیمی) بل 2017ء کی منظوری دے دی
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2018ء) قومی اسمبلی نے پاکستان بیت المال (ترمیمی) بل 2017ء کی منظوری دے دی۔ یہ بل سینٹ سے منظور ہو کے قومی اسمبلی میں لایا گیا تھا۔

(جاری ہے)

منگل کو قومی اسمبلی میں سید نوید قمر نے پاکستان بیت المال (ترمیمی) بل 2017ء سینٹ سے منظور کردہ صورت میں فی الفور زیر غور لانے کی تحریک پیش کی۔ تحریک کی منظوری کے بعد سپیکر نے ایوان سے شق وار منظوری لی۔ نوید قمر نے بل منظوری کے لئے پیش کیا جس کی ایوان نے منظوری دے دی۔