قومی اسمبلی نے اتفاق رائے سے تیزاب اور آگ سے جلانے کے جرم کا بل 2017ء منظور کرلیا

منگل 8 مئی 2018 13:38

قومی اسمبلی نے اتفاق رائے سے تیزاب اور آگ سے جلانے کے جرم کا بل 2017ء منظور ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2018ء) قومی اسمبلی نے اتفاق رائے سے تیزاب اور آگ سے جلانے کے جرم کا بل 2017ء منظور کرلیا۔ اس میں سید نوید قمر کی جانب سے پیش کی جانے والی تمام ترامیم بھی منظور کرلی گئیں۔ منگل کو قومی اسمبلی میں ماروی میمن نے تیزاب اور آگ سے جلانے کے جرم کا بل 2017ء قائمہ کمیٹی کی رپورٹ کردہ صورت میں زیر غور لانے کی تحریک پیش کی۔

(جاری ہے)

سید نوید قمر نے مختلف ترامیم پیش کیں جن کی مخالفت نہیں کی گئی‘ ان کو منظور کرلیا گیا۔ اس کے بعد شق وار بل کی منظوری لی گئی۔ ماروی میمن نے بل ایوان میں پیش کیا جس کی ایوان نے منظوری دے دی۔ ماروی میمن نے بل کی منظوری پر پارلیمنٹ اور حکومت کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ توقع ہے کہ اس بل کی سینٹ سے بھی متفقہ منظوری ہوگی۔ اس بل کے قانون بننے سے تیزاب پھینکے اور جلائے جانے کے واقعات میں کمی ہوگی۔ ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا کہ یہ اہم بل ہے تاہم آج کی ترامیم نے ایسے واقعات میں ملوث عناصر کو سزا دینے میں تاخیر ہوگی۔ توقع ہے کہ سینٹ اس کو بحال کردے گا۔