Live Updates

قومی اسمبلی کا اجلاس، پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف نے کراچی واقعہ کی ذمہ داری ایک دوسرے پر ڈال دی

منگل 8 مئی 2018 13:38

قومی اسمبلی کا اجلاس، پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف نے کراچی واقعہ کی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2018ء) قومی اسمبلی میں پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف نے کراچی میں گزشتہ رات پیش آنے والے واقعہ کی ذمہ داری ایک دوسرے پر ڈال دی تاہم دونوں اطراف سے اس صورتحال میں سینئر رہنمائوں کے مل بیٹھ کر کردار ادا کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

(جاری ہے)

منگل کو قومی اسمبلی میں ڈاکٹر عارف علوی نے نکتہ اعتراض پر کہا کہ کراچی میں ہمارے کیمپ پر حملہ کیا گیا ہم اس کی مذمت کرتے ہیں۔ پیپلز پارٹی کے رکن نواب یوسف تالپور نے کہا کہ یہ الیکشن میں ایسی صورتحال چاہتے ہیں۔ پیپلز پارٹی کو جلسہ کی اجازت ملی لیکن پی ٹی آئی وہاں کیمپ لگا کر بیٹھ گئی، ہماری گاڑیاں جلائی گئیں‘ فائرنگ کی گئی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات