ایم کیو ایم قائداعظم یونیورسٹی کے شعبہ فزکس کا نام تبدیل کرنے کے حوالے سے تحریک استحقاق لائے گی، سمن سلطانہ جعفری

منگل 8 مئی 2018 13:38

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2018ء) ایم کیو ایم کی رکن سمن سلطانہ جعفری نے کہا ہے کہ قائداعظم یونیورسٹی کے شعبہ فزکس کا نام تبدیل کرنے کے حوالے سے قرارداد کے ضمن میں تحریک استحقاق لائی جائے گی۔

(جاری ہے)

منگل کو قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر سمن سلطانہ جعفری نے کہا کہ جمعہ کو ایوان میں ایک قرارداد لائی گئی جس پر اراکین کو اصل صورتحال سے آگاہ نہیں کیا گیا اور ان کے ساتھ غلط بیانی کی گئی۔ اس پر وہ تحریک استحقاق بھی لائیں گی۔ ہمیں یہ بتایا گیا تھا کہ وہ قائد اعظم یونیورسٹی کے فزکس کے شعبہ کا نام خوارزمی کے نام پر رکھنا چاہ رہے ہیں جبکہ اس ڈیپارٹمنٹ کا نام کسی کے ساتھ منسوب نہیں تاہم بعد میں معلوم ہوا کہ قرارداد کچھ اور تھی۔