کراچی پولیس کی کارروائی میں دو منشیات فروش گرفتار، اسلحہ و منشیات برآمد

منگل مئی 13:42

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 مئی2018ء) کراچی میں پی آئی بی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو منشیات فروشوںکو گرفتارکرکے اسلحہ و منشیات برآمد کرلیں۔

(جاری ہے)

پولیس میڈیا سیل کے مطابق پولیس نے پرانی سبزی منڈی کے قریب کارروائی کرتے ہوئے دو منشیات فروشوں زمان علی اور بابر کو گرفتار کرکے ڈیڑھ کلو چرس اور ایک پستول تحویل میں لے لیا ۔ملزمان کے خلاف ڈکیتی اور ناجائز اسلحہ سمیت دیگر نوعیت کے مقدمات درج کیے گئے ہیں۔