مقبوضہ کشمیر : لبریشن فرنٹ کی یاسین ملک سمیت پارٹی رہنمائوں کی مسلسل نظربندی کی مذمت

منگل مئی 13:42

سری نگر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 مئی2018ء) جموںو کشمیر لبریشن فرنٹ نے پارٹی چیئرمین محمد یاسین ملک اور پارٹی رہنمائوں نور محمد کلوال سراج الدین میر ، عبدالرشید مغلو، بشیر احمد راتھر، مشتاق احمد وانی، مشتاق احمد راتھر اوراسداللہ شاہ کی مسلسل نظر بندی کی شدید مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق لبریشن فرنٹ کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں اسے سرکاری دہشت گردی قراردیا ہے۔انہوںنے مشترکہ مزاحمتی قیادت کے پراگرام کو ناکام بنانے کے لئے قابض انتظامیہ کی طرف سے کرفیو اور دیگر سخت پابندیاںنافذ کرنے کی بھی شدید مذمت کی۔

متعلقہ عنوان :