بھارتی فورسز ایک منظم سازش کے تحت کشمیری نوجوانوںکاقتل عام کررہی ہیں، عوامی مجلس عمل

منگل 8 مئی 2018 13:42

سری نگر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2018ء) مقبوضہ کشمیرمیںعوامی مجلس عمل نے مقبوضہ علاقے کی موجودہ سیاسی صورتحال پر شدید تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی فورسز ایک منظم سازش کے تحت کشمیری نوجوانوں کا قتل عام جاری رکھے ہوئے ہیں ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق عوامی مجلس عمل کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہاکہ بھارتی فورسز تلاشی اور محاصرے کی کارروائیوں کے نام پر نہتے کشمیری نوجوانوںکی نسل کشیُ جاری رکھے ہوئے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوںنے حالیہ دنوں میں سرینگر اور شوپیاں میں شہید ہونیوالے کشمیری نوجوانوں کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا اور متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ۔ انہوںنے کہاکہ کشمیر شہداء کی قربانیوں کو ہرگز رائیگاںنہیں جانے دیا جائیگا اور انکے مشن کو ہرقیمت پر اسکے منطقی انجام تک جاری رکھا جائیگا ۔ترجمان نے واضح کیاکہ مسئلہ کشمیر کو کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق حل کئے بغیر خطے میں پائیدار امن و سلامتی قائم نہیں ہو سکتی۔